ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دلت کے ساتھ تشدد: ایسے واقعات کو سیاسی رنگ دینا بدقسمتی:وینکیا

دلت کے ساتھ تشدد: ایسے واقعات کو سیاسی رنگ دینا بدقسمتی:وینکیا

Thu, 11 Aug 2016 20:47:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(آئی این ایس انڈیا )اپوزیشن خاص طور پر کانگریس پر دلتوں پر ظلم و ستم کے موضوع کو سیاسی رنگ دینے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ آزادی کے 70سال بعد بھی ایسے واقعات سب کے لئے شرمناک ہیں اور اس آڑ میں کسی خاص ریاست، پارٹی اور لیڈر کو نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ہے۔گجرات کے انا میں دلت ظلم و ستم کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مرکز اور ریاست میں حکمران بی جے پی قیادت حکومت پر نشانہ سادھنے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے وینکیا نے کہا کہ دلتوں کو ہراساں کیاجانا کسی ایک سیاسی پارٹی کا موضوع نہیں ہے بلکہ اجتماعی ذمہ داری کا موضوع ہے ،ہم سب کو مختصر مدت کے فائدے کے لئے ایسے واقعات کو سیاسی رنگ دینے سے بچنا چاہئے،کسی خاص واقعہ کی آڑ میں کسی خاص سیاسی پارٹی یا لیڈر کو نشانہ بنانا بدقسمتی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات میں بدقسمتی والا واقعہ پیش آیا لیکن اتر پردیش، بہار میں بھی واقعات ہوئے ۔اس بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے واقعات صرف ایک سیاسی پارٹی یا ریاست تک محدود نہیں ہے۔فوری فائدے اورسرخیاں بٹورنے کے لیے ایسے معاملات کو سیاسی رنگ دینے سے ایس سی،ایس ٹی اور دلتوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ تلک، ترازو اور تلوار،ان کو مارو جوتے چار کس نے کہا؟ اس لئے سیاسی رنگ نہیں دیا جائے۔وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کچھ لوگ اور لیڈر صرف گجرات گئے لیکن کیرالہ میں بھی بھیانک واقعہ ہوا۔کرناٹک میں بھی واقعہ ہوا لیکن وہاں نہیں گئے،کوئی واقعہ ہریانہ میں کانگریس کے زمانے میں پیش آیا تب آپ خاموش رہے لیکن ہمارے وقت میں کچھ باتیں سامنے آئی اس کے بعد آپ جارحانہ ہو گئے۔یہ کسی ایک سیاسی پارٹی کا موضوع نہیں ہے،ہم سب کو غورکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے گاؤں، غریب، مزدور، خواتین کے بااختیار بنانے کے لئے خصوصی پہل کی ہے۔دلتوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی ہے اور انہیں اقتصادی سیکشن میں شامل کرنے اور فنانسنگ کرنے کی پہل کی ہے۔


Share: